English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فطرت آپ کی ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں کیسے مددگار ثابت ہوسکتی ہے؟ شفقنا معاشرہ

القمر

 

اپنی خوراک خود اگائیں 

آپ اپنا فروٹ،سبزیاں  اور پھول اپنے باغ میں خود اگا سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس ان کے لیے جگ نہیں ہے تو آپ ایک چھوٹے ونڈو باغ میں جڑی بوٹیاں اگا سکتے ہیں۔ متبادل کے طور پر اگر آپ کے علاقے میں مقامی کمیونٹی باغ پروجیکٹ لگا ہوا ہے تو آپ لیے کچھ جگہ اپنے نام جاری کروا سکتے ہیں اور آپ اس پر اپنی ضرورت کی چیزیں اگا سکتے ہیں۔ تاہم اس بات کا خیال ضروری ہے کہ کسی بھی زمین سے غیر قانونی پودے اکھاڑنا یا اس کی کھدائی کرنا درست نہیں ۔ اسی طرح کسی دوسرے کی زمین پر قبضہ کر کے بھی چیزیں اگانے سے گریز کریں۔ اور یہ بات بھی یادرکھیں کہ برطانیہ میں وائلڈلائف اور کنٹری سائیڈ ایکٹ 1981 کے مطابق تمام جنگلی نباتات حکومت برطانیہ کے تحفظ میں ہیں۔ اگر آپ کھانے کے پھل اگاتے ہیں تو احتیاط سے استعمال کریں کہ وہ زہریلی نہ ہوں۔

اپنے ماحول اور جانوروں کے ساتھ وقت گزاریں

اپنے باغ ، مقامی پارک اور سٹی فارم میں وقت گزاریں اور پروندوں، گلہریوں اور کیڑے مکوڑوں کو تلاش کریں۔ بہت سارے فطرت سے متعلق سروے آپ کو اپنی تلاش میں مدد دے سکتے ہیں۔ آپ اپنی کھڑکی کے باہر پردنوں کی خوراک لٹکا سکتے ہیں یا کسی بھی درخت پر تاکہ زیادہ سے زیادہ چرند پرند ان کو کھانے کے لیے آئیں اور آپ ان کا مشاہدہ کر سکیں۔ قرآن کریم میں ارشاد ہے "اور کیا انہوں نے اپنے اوپر پرندوں کو پر کھولتے اور سکیڑتے ہوئے نہیں دیکھا، جنہیں رحمان کے سوا کوئی نہیں تھام رہا، بے شک وہ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے۔ القرآن, 67:19]

اپنی گھریلو سرگرمیوں کو گھر سے باہر نکالیں

جب موسم اچھا ہوتو اپنا کھانا گھر سے باہر کھانے کی منصوبہ سازی کریں۔ آپ اس کی منصوبہ بندی اپنے باغ میں کر سکتے ہیں یا اپنے خاندان یا دوستوں کے ساتھ کسی قدرتی حسن کی جگہ پر پکنک کا احتتام کر سکتے ہیں۔ اپنی ورزش کی روٹین کو بھی گھر سے باہر نکالیں کیونکہ مختلف سٹڈیز سے یہ بات ثابت ہے کہ یہ آپ کے فشار خون کو معمول کے مطابق بناتا ہے اور دل کی رفتار کو بہتر بناتا ہے۔ اس لیےگھر سے باہر ورزش انسان کو دباؤ سے نکالتی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے فٹنس پوٹینشل کو مکمل طور پر حاصل کر سکتے ہیں۔ بہت سارے لوگ گھر میں بیٹھ کر مصوری اور خطاطی کا کا م کرتے ہیں ۔ اس لیے باہر جائیں اور فطرت سے متاثر ہوں۔

فطرت کو اپنے گھر لے آئیں

اپنے گھر میں پودوں کے گملے اور مختلف قسم کے پھولوں کے پودوں لگائیں۔ پودے آکسیجن خارج کر کے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتے ہیں ۔ یہ ہوا کو تازہ کرتے ہیں اور نقصان دہ چیزوں سے ہوا کو صاف کرتے ہیں۔ مختلف ریسرچز سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ گھرکے پودے اور درخت آکسیجن کی فراہمی کو 15 فیصد تک بڑھاتے ہیں اور تناؤ کو کم کرتے ہیں اور آپ کے مزاج کو بہتر بناتے ہیں۔ اگر آپ کو فوٹو گرافری کا شوق ہے، تو گھر سے باہر اپنی پسند کی جگہوں کے فوٹو بنائیں، فریم پرنٹ کریں اور انہیں اپنے گھر کے گرد سجائیں۔ یہ آپ کی یادیں قائم رکھے گا اور آپ کو اکثر اوقات گھر سے نکلنے پر مجبور کرے گا۔  اللہ تعٰالٰی نے فطرت کو ہماری جسمانی بقا اور ذہنی بہتری کے لیے تخلیق کیا ہے۔ پس اس سے لطف اندوز ہونے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ اللہ پاک قرآن کریم میں فرماتے ہیں۔ ” اور اسی نے زمین کو پھیلایا اور اس میں پہاڑ اور دریا بنائے، اور زمین میں ہر ایک پھل دو قسم کا بنایا، دن کو رات سے چھپا دیتا ہے، بے شک اس میں سوچنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔” (القرآن 13:3)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے