وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں اپنا نام آنے پر عہدے سے استعفی دے دیا۔
زلفی بخاری نے اپنے استعفے کا اعلان اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیا۔ ٹوئٹر پر تھرڈ لکھتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ میرے وزیراعظم نے کہا تھا کہ جب کسی شخص کا سچے یا جھوٹے کسی سکینڈل میں نام آجائے تو اسے کسی بڑے عہدے پر نہیں رہنا چاہیئے جب تک کہ اس کا نام کلئیر نہ ہو جائے۔ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں میرا نام آنے پر میں یہ مثال بنانا چاہتا ہوں۔
1/3
My Prime Minister has always said that if a person has been named rightly or wrongly in any inquiry he should cease to hold any public office till his name has been cleared of charges .
Owing to the allegations in ongoing Ring Road inquiry I want to set this example..— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) May 17, 2021
زلفی بخاری نے لکھا کہ میں تب تک اپنے عہدے سے استعفی دیتا ہوں جب کہ میں اپنے خلاف لگائے گئے تمام جھوٹے اور بوگس الزامات سے بری الذمہ نہ ہو جاؤں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ رنگ روڈ منصوبے اور رئیل اسٹیٹ سے میرا کوئی تعلق نہ ہے۔ اس مد میں ایک غیر جانبدارانہ اور جوڈیشل انکوائری کی جائے۔
2/3
by resigning from office until my name is cleared up of any allegations and media’s obnoxious lies.I reiterate that I have nothing to do with Ring Road or any ongoing Real Estate project.This time the inquiry should be done by capable personnel,I endorse a judicial inquiry.
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) May 17, 2021
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں رہوں گا اور وزیراعظم کے مشن میں ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ میں نے بیرون ملک سے آکر اپنے لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے قربانی دی اور میں کسی بھی قسم کی انکوائری کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوں۔
3/3
I’m here to stay in Pakistan and stand united with the Prime Minister and his vision. I sacrificed my life overseas to come and serve my country, I am ready to face any inquiry.— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) May 17, 2021
یاد رہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں بعض نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حق میں دوبارہ حد بندی اور منصوبے کی لاگت میں 25 ارب روپے اضافے کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو منصوبے کی تحقیقات کی ہدایت جاری کی تھیں۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ بااثر سیاستدانوں اورمفاد پرست گروپس کے کہنے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فائدہ دینےکے لیے حدبندی تبدیل کردی گئی ، 85 کلومیٹر طویل راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر پر ابتدائی تخمینہ تقریباً 40 ارب روپے تھا، تاہم وزیراعظم کو منصوبے کے تخمینے میں 25 ارب روپے کا اضافے کی اطلاعات ملیں،اسی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا نام بھی شامل تھا۔
![]()
