English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت : ہجوم کے ہاتھوں نوجوان کی المناک موت

ہریانہ(القمرآن لائن)ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات کے کھیڑا خلیل پور گاؤں کے نوجوان آصف کا اغوا کر کے درجن بھر افراد نے بے رحمی سے قتل کر ڈالا۔ آصف عرف سَدُّو کے بے رحمانہ قتل کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ لوگوں میں زبردست رنج کے ساتھ شدید غصہ ہے۔

a youth kidnapped and murder by dozen people in nuh

نوح میوات کے گاؤں کھیڑا خلیل پور کے رہنے والے آصف کو رات میں گاڑی سے ٹکر دی جاتی ہے اور پھر بری طرح سے چاقوؤں سے زدوکوب کیا جاتا ہے۔

ان کے ساتھ موجود دو اور لڑکے راشد بن حنیف اور کاشف بھی ہوتے ہیں ان کو بھی پیٹا جاتا ہے لیکن وہ اپنی جان بچاکر بھاگ جاتے ہیں۔

القمرآن لائن کے مطابق آصف کو اغوا کیا گیا اور پھر درجن بھر لوگوں نے چاقوؤں سے زدوکوب کر قتل کر ڈالا۔ ان کی لاش ننگلی سوہنا کے جنگل میں پائی گئی۔ جیسے ہی معاملہ سامنے آیا علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔

آصف جم ٹریننگ کرتا تھا اس نے کافی نوجوانوں کو جم کی تربیت دی ہے، لیکن آج وہ نفرت کی بھینٹ چڑھ گیا۔

پولس نے اسے آپسی رنجش قرار دیا، لیکن لوگوں کا کہنا ہے کہ گورجر سماج کے لوگوں نے نفرت میں مار ڈالا۔ پولس نے دیر رات پریس نوٹ جاری کیا اور اس معاملہ چھ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور باقی ملزمین کو دو دن میں گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس سے قبل آج دن میں نوح شہر کے حالات خراب ہو گئے۔ لوگوں نے ملزمین کو سزا کے مطالبے کے پیش نظر سڑک جام کرنا چاہا، اسی دوران پولس اور عوام میں جھڑپ ہو گئی۔ پولس نے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے معاملہ پر قابو پایا۔

غور طلب ہے کہ آصف کیلئے انصاف کا مطالبہ ٹویٹر پر پورے بھارت میں پہلے نمبر پر کئی گھنٹے ٹرینڈ کرتا رہا۔ اس معاملے پر مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے بھی ٹویٹ کیا۔

اس کے علاوہ میوات کے لوگوں نے محض ٹویٹر پر دو لاکھ ٹویٹ کئے۔ اطلاعات کے مطابق نوح سول اسپتال میں آصف بن ذاکر رہائشی کھیڑا خلیل پور کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور لاش اہل۔ خانہ کو سونپ دی گئی ہے جہاں ان کی تدفین عمل میں لائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے