English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا کا اسرائیل کی حمایت کرنا فلسطینیوں پر مذید ظلم ہے، رجب طیب اردوان

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت کرکے اپنے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگ لئے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کی حمایت پر امریکی صدر جوبائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت کرکے اپنے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگ لئے ہیں، جو بائیڈن اپنے خون آلود ہاتھوں سے تاریخ رقم کررہے ہیں اور ہم اب مزید خاموش نہیں رہ سکتے۔

ترک صدر نے جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے پر بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے اسلحہ ڈیل پر دستخط کیے ہیں جب کہ فلسطینی علاقوں میں ظلم و ستم جاری ہے اور خون بہایا جارہا ہے تاہم امریکا اس کی حمایت کررہا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کا پوپ فرانسس سے فون پر رابطہ

ترک صدر رجب طیب اردوان کا پوپ فرانسس سے فون پر رابطہ

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پوپ فرانسس سے فون پر رابطہ کیا ہے۔

دفتر ترک صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترک صدر نے پوپ فرانسس سے فلسطینیوں کے قتل عام رکوانے میں مدد پر زور دیا۔

ترک صدر نے  پوپ فرانسس سے فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل پر پابندیاں لگانے پر بھی زور دیا۔

ترک صدر کا کہنا ہے کہ جب تک عالمی برادری اسرائیل پر پابندیاں نہیں لگاتی فلسطینی قتل عام کا نشانہ بنے رہیں گے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے