ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا نے مزید 223 جانیں لے لیں جس سے ملک بھر میں مجموعی جانی نقصان44ہزار983 تک ہو گیا۔
ایک دن میں 2 لاکھ6 ہزار836 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں923 نئےمریضوں کاتعین ہوا اور 10ہزار 174 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
اسی دورانیہ میں13 ہزار864 مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد49لاکھ 61ہزار120 ہو گئی ہے۔
صدر ایردوان نے کورونا وباکے حوالے سے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی محدودسماجی سرگرمیوں کی مزید ضرورت باقی نہیں رہے گی لیکن فی الوقت احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے۔
