English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر رجب طیب ایردوان نے قصر چانکایہ میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو شرفِ ملاقات بخشا

القمر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے قصر چانکایہ میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو شرفِ ملاقات بخشا۔

ملاقات میں  میں فلسطین کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترکی کے صدررجب طیب ایردوان نے مسئلہ فلسطین پرپاکستان کے موقف  کو سراہا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے گفتگو کرتے ہوئے جنہوں نے انقرہ میں اُن سے ملاقات کی، انہوں نے کہاکہ ترکی مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کے لئے پاکستان کی کوششوں کامعترف ہے۔

ترک صدرسے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پاکستان اورترک قیادت کے خیالات اوروژن میں ہم آہنگی دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے استحکام کاذریعہ ہیں۔وزیرخارجہ نے مسئلہ کشمیراورفلسطین کے مسئلے پرترک صدرکے موقف کو سراہا۔

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کی سوچ میں مماثلت تعلقات کے استحکام کا باعث ہے، پاکستان فلسطین کے حوالے سے ترک صدر کے دو ٹوک موقف کا معترف ہے جبکہ ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکی فلسطین کے حق میں پاکستان کے واضح موقف اور کاوشوں کو سراہتا ہے۔ ترک صدر نے وزیر خارجہ کو وزیراعظم عمران خان کے لیے تہنیتی پیغام بھی دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے