English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرپشن پر سائٹ کے افسر کو 7 سال قید، جائیداد ضبط کرنے کا حکم

القمر

 کراچی: احتساب عدالت نے اسسٹنٹ انجینئر سائٹ نوری آباد علی اصغر بھابن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں مجرم کو 7 سال سزا کی سزا سناتے ہوئے تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی احتساب عدالت نے اسسٹنٹ انجینئر سائٹ نوری آباد علی مجرم اصغر بھابن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس کا فیصلہ 4 سال بعد سنا دیا جس میں عدالت نے مجرم کو 7 سال کی سزا سنادی۔

عدالت نے مجرم پر 5 کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے اور عدالت نے مجرم کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

نیب کے مطابق مجرم نے آمدن سے زیادہ اثاثے بنائے۔ مجرم کی جائیدادوں، بینک اکاؤنٹس اور دیگر اثاثے کا ریکارڈ حاصل کیا جاچکا ہے، مجرم کے پاس 25 کروڑ کے اثاثے ہیں، مجرم کے خلاف ریفرنس 2017ء میں قائم کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے