English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کے خلاف حکومتی اپیل سماعت کے لیے مقرر

القمر

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے خلاف حکومتی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز شریف کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے خلاف حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جسے اب سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 25 مئی کو سماعت کرے گا جس کے لیے سپریم کورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی جس کے بعد وفاقی حکومت نے عدالت عالیہ کے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے