فلسطینی وزیر ِ اعظم محمد عشطیہ نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کا سد باب کرنے کے لیے عالمی کوششوں کی پذیرائی کی۔
فلسطینی سرکاری خبر ایجنسی وفا کی خبر کے مطابق عشطیہ نے اسرائیل اور حماس کے مابین طے پانے والے فائر بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد بعض بیانات دیے۔
اسرائیل کے غزہ پر حملوں کا سد باب کرنے کے لیےاولین طور پر مصر سمیت تمام تر عالمی کوششوں کا خیر مقدم کرنے کا اظہار کرنے والے عشطیہ نے بتایا کہ اسرائیل 11 دنوں تک اس خوفناک جنگ کے دوران قتل و غارت، خوفزدہ کرنے اور نسل کشی جیسے جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔
ان کہنا تھا کہ اسرائیل کے حملوں میں 20 سے زائد خاندانوں کے تمام تر افراد موت کے منہ میں چلے گئے ، بچوں اور خواتین کے خلاف سر زد کردہ جرائم کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ دائر کیا جائیگا۔
باور رہے کہ اسرائیل ۔ حماس فائر بندی کا اطلاق کل شب ترکی کے مقامی وقت کے مطابق 2 بجے سے ہوا تھا۔
غزہ پر 10 مئی سے ابتک ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 65 بچوں اور 39 خواتین سمیت 232 فلسطینی شہری ہلاک ہو ئے ہیں۔
