English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

متحدہ نے وفاقی کابینہ میں ایک اور وزارت کی پیش کش قبول کرلی

القمر

 کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے وزیر اعظم کی جانب سے وفاقی کابینہ میں ایک اور وزارت کی پیش کش قبول کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو ایک اور وزارت کی پیشکش کی گئی ہے اور ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سینیٹر فیصل سبزواری ایم کیو ایم کی جانب سے وفاقی کابینہ میں نئے وزیر ہوں گے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، پہلے بھی پیش کش کی گئی تھی لیکن مسائل کے حل میں ناکامی  پر ہمارے لیے ایک وزارت بھی بوجھ بنی ہوئی ہے۔

امکان  ہے کہ پیشکش قبول کرنے کی صورت میں فیصل سبزواری ہی نئے وزیر ہوں گے جنہیں آب پاشی کی وزارت دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے