English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بی بی سی نے والدہ کی شادی شدہ زندگی میں زہر گھول دیا تھا:شہزادہ ولیئم و ہیری

القمر

سن1995 میں شہزادی ڈیانا کے ساتھ بی بی سی کی طرف سے دھوکے سے کیے گئے ایک انٹرویو کی تحقیقاتی رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کے دونوں بیٹوں کی طرف سے سخت تنقید کی گئی تھی۔

 واضح رہے کہ یہ انٹرویو مارٹن بشیر نے کیا تھا۔

دریں اثناء بی بی سی اور مارٹن بشیر دونوں کی طرف سے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کو معذرتی خط روانہ کر دیا گیا ہے۔

 دونوں شہزادوں نے بی بی سی کی غیر معیاری رپورٹنگ اور جعلی طریقے سے انٹرویو لینے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان اقدامات کا ان کے والدین کی شادی خراب ہونے میں بڑا کردار تھا۔

پرنس ہیری نے میڈیا کو اپنی ماں کی موت کا بھی ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

مارٹن بشیر نے ڈیانا تک رسائی حاصل کرنے کے لیے جعلی دستاویزات کا استعمال کیا۔

بی بی سی نے بعد ازاں اس دھوکہ دہی پر مبینہ طور پر پردہ ڈال دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے