پاکستان میں کوروناوائرس نے ایک دن میں 88 افراد کی جانیں لے لیں جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 177ہوگئی۔
اسی دورانیہ میں 4007 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ،جس کے بعد کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 468ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 238کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 27 لاکھ 36 ہزار ٹیسٹ کئے گئے، 8 لاکھ 13ہزار9مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
