English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطین، اسرائیل جارحیت سے ہلاکتوں کی تعداد 248 ہو گئی

القمر

اسرائیلی  فوج  کے زیر ِ محاصرہ  غزہ کی پٹی پر 10 مئی سے شروع ہونے والے اور حماس کے ساتھ فائر بندی معاہدے کے ساتھ نکتہ پذیر  ہونے والے حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد 248 تک ہو گئی ہے۔

اسرائیل کے غزہ پر حملوں کا سدِ باب کیے جانے کے بعد غزہ میں سول دفاعی تنظیموں اور طبی عملے کی امدادی کاروائیوں میں تیزی آئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت  نے اسرائیل کے 11 دنوں تک جاری رہنے والے حملوں میں جانی نقصان کے حوالے سے  ایک نیا بیان جاری کیا ہے۔

جس کے مطابق  غزہ میں اسرائیلی حملوں  کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی تعداد 248 تک جا پہنچی ہے، جن میں 66 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں۔ حملوں میں 1 ہزار 948 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے