English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان:اظہاریک جہتی فلسطین کے جلوس میں دھماکہ،6 افراد ہلاک

القمر

بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے مرغی بازار میں ہونے والے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ مرغی بازار چمن میں جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کی جانب سے یومِ یکجہتی فلسطین کے سلسلے میں ریلی نکالی جارہی تھی جس کے قریب دھماکہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 10 افراد کو ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال چمن اور کچھ کو علاج معالجے کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد علاقے کو بند کردیا گیا ہے اور جمیعت علمائے اسلام کےرہنماعبدالقادر لونی و قاری مہراللہ بالکل محفوظ ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے