مراکش کے وزیر اعظم سعد الدین العثمانی نے غزہ مزاحمت میں کامیابی پر حماس کو تہنیتی مراسلہ بھیجا ہے۔
مراسلے میں سعد الدین العثمانی نے مشرقی القدس کے دارالحکومت والی خودمختار فلسطینی حکومت کے قیام کے لئے فلسطینی عوام کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
مراکش انصاف و ترقی پارٹی کے چئیر مین کی حیثیت سے بھیجے گئے اس مراسلے میں انہوں نے فلسطینی عوام کی مزاحمت کے نتیجے میں حاصل ہونے والی اس فتح پر حماس کو مبارکباد پیش کی ہے۔
عثمانی نے کہا ہے کہ وہ فلسطین کے دعوے کا دفاع کرنے والوں کی اگلی صفوں میں شامل ہوں گےاور فلسطینی زمین کی آزادی اور مشرقی القدس کے دارالحکومت والی خودمختار فلسطینی حکومت کے قیام کی کوششوں کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے، زیر محاصرہ علاقے غزہ پر 10 مئی کو حملوں کا آغاز کیا۔ یہ حملے 11 دن جاری رہے اور 66 بچوں اور 39 عورتوں سمیت 243 افراد کی شہادت کا سبب بنے۔
