ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین: میراتھن ریس فلاکت پر اختتام پذیر ہو گئی، 21 ایتھلیٹ ہلاک

چین میں میراتھن ریس فلاکت پر ختم ہوئی۔

پہاڑی ریسنگ کورس سمیت 100 کلو میٹر طویل دوڑ میں خراب موسمی حالات کی وجہ سے 21 ایتھلیٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق صوبہ گانسُو میں ہفتے کی صبح 172 ایتھیلٹوں کی شرکت سے ریس کا آغاز ہوا لیکن ریس کا پہاڑی حصہ شروع ہونے پر اچانک موسمی حالات بگڑ گئے۔

یخ بستہ سردی اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے ایتھلیٹ علاقے میں محصور ہو کر رہ گئے۔

ایتھلیٹوں کو بچانے کے لئے شروع کروائی گئی امدادی کاروائیاں رات بھر جاری رہیں۔

امدادی کاروائیوں کے نتیجے میں 172 ایتھلیٹوں میں سے 151 کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 21 ایتھلیٹ کی اموات واقع ہو گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں