English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 24.05.2021

القمر

*** فرانس 24: پیرس میں فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ :”فرانس، اسرائیل کا شریک جرم ہے”۔

 

*** لے ایکوِپ : ترکی کے قومی فٹبالروں براق یلماز، یوسف یازیجی اور ذکی چیلک کی ٹیم لیلے نے ڈسپلیسمنٹ میچ میں اینگرز ٹیم کو 2۔1 سے شکست دے دی ۔

 

*** لے موند:اگر  اسرائیل۔فلسطین : بنیادی فکر کو تبدیل کرنے، غزہ میں کسی نئی جنگ کے سدباب کی خواہش  محسوس کی جا رہی ہے تو دونوں عوام کے لئے مساوی حق کے حامل کسی نئے طرزِ فکر کی ضرورت ہے۔

 

*** الدستور: اسرائیل کی خلاف ورزیاں فائر بندی کی کوششوں پر پانی پھیر رہی ہیں۔

 

*** القدس العربی:مانچسٹر سٹی فٹبال ٹیم کے  الجزائری کھلاڑی ریاض ماہرز نے انگلینڈ پریمئیر لیگ  چیمپئین شپ کے ہلّے گُلّے  کے دوران فلسطین کا پرچم لہرا دیا۔

 

*** الریا القطریا: یہودی آبادکاروں نے دوبارہ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

 

*** نیوز سائٹ بِلڈ: اٹلی میں چئیر لفٹ کے حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے، خیال ظاہر کیا جا رہاہے کہ حادثہ لفٹ کا دھاتی رسہ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

 

*** نیوز سائٹ اے آر ڈی: یورپی یونین ممالک روس اور بیلاروس کے مسئلے پر ہنگامی اجلاس کر رہے ہیں۔

 

*** ڈوئچے ویلے: بائیون ٹیک اور  آسٹریازینیکا ویکسین  بھارتی کورونا وائرس کے مقابلے میں موئثر ہیں۔

 

*** لاونگارڈیا: کووِڈ۔19 کی وجہ سے اسپین میں پیچیدہ بیماریوں کی شرح 40 فیصد کم ہو گئی۔

 

*** الپائس: اسپین میں انتہائی نگہداشت یونٹوں میں مریضوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہو گئی۔ کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں رواں مہینے کے دوران 28 فیصد کمی۔

 

*** ٹیلے سُر: کیتھولک فرقے کے روحانی لیڈر پوپ فرانسس نے کولمبیا کے مسئلے کے حل کے لئے ڈائیلاگ کی اپیل کی ہے۔

 

*** ریا نووستی: امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ ہم ،ولنیوس کے لئے پرواز کرنے والے ریانائر طیارے  کو جعلی بم  مخبری کی وجہ سے منسک میں ہنگامی لینڈنگ کروانے کی شدید مذمت کرتے اور بیلاروس کے زیرِ حراست صحافی رومن پروتیسیووچ  کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 

*** ریا نووستی: جاپان کی خبر رساں ایجنسی کویوڈو نے سوویت یونین  کے کوریل جزائر کا ایک حصہ جاپان کو دینے کے منصوبے سے متعلق دستاویز شائع کی ہیں۔

 

***نیوز سائٹ لنتا: روس میں اسمبلی ممبران نے دُوما میں، ڈاکٹروں کی توہین  پر سزا  سے متعلق، قانونی بِل پیش کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے