ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کولمبیا، حکومت مخالف مظاہروں میں ایک شخص ہلاک درجنوں زخمی

کولمبیا میں 28 اپریل سے ابتک جاری حکومت مخالف اجتماعی  مظاہرے کرنے والے ہزاروں افراد نے ملک کے مختلف  شہروں میں ایک بار پھر جلوس نکالے تو  اس دوران پولیس کی مداخلت سے ایک شخص ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

دارالحکومت بگوٹا   سمیت  چالی، میڈلن، بوکارامانگا اور وال ڈیل  کاؤکا میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

کالی اور میڈلن میں بعض لوگوں  نے سڑک کو بند کر دیا جس پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔

پولیس  نے پتھراؤ اور پیٹرول کے بم  پھینکنے والے گروہوں پر آنسو گیس  پھینکی جس دوران ایک شخص ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

میڈلن  میں  بعض مظاہرین  کے ایک شاپنگ سنٹر پر لوٹ مار کرنے کی کوشش کے دوران پولیس نے آنسو گیس پھینکی اور لاٹھی چارج کیا۔

اس واقع میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ بھاری تعداد میں  مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں