امریکی صدر جوبائیڈن نے پولیس اہلکار کے تشدد سے ہلاک ہونے والے جارج فلائیڈ کے لواحقین سے ملاقات کی۔
خبر کے مطابق، صدر جوبائیڈن سے ملاقات کرنیوالوں میں جارج فلائیڈکی کمسن بیٹی جیانا،والدہ راکسی واشنگٹن،بھائی فیلونوئس،راڈنی،ٹیرنس فلائیڈ اور بھتیجا برینڈن ویلیئم بھی شامل تھے۔
اس موقع پر فلو نوئس فلاِئیڈ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ صدر سے یہ ملاقات کافی اچھی رہی اور یہ ہمارے لیے ایک سنہری موقع تھا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔
صدر بائیڈن نے جارج فلائیڈ کے قتل کی یک سالہ برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس واقعے نے دنیا بدل دی تھی اورجو کہ سن 1960 کے بعد امریکہ میں سماجی حقوق کی تنظیموں کے شدید مظاہروں کا باعث بنا تھا۔
واضح رہے کہ سفید فام پولیس اہلکار نے فلائیڈ کی گردن پر گھٹنا رکھ کر اسے قتل کردیا تھا، بائیڈن کی جانب سے پولیس اصلاحات کاوعدہ تاحال پورا نہیں ہوا۔
