ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا نے مزید 175 جانیں لے لیں جس سے ملک بھر میں مجموعی جانی نقصان46ہزار621 تک ہو گیا۔
ایک دن میں 2 لاکھ23 ہزار104 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں693 نئےمریضوں کاتعین ہوا اور 9ہزار 375 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
اسی دورانیہ میں11 ہزار192 مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد54لاکھ 55ہزار08 ہو گئی۔
