ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے ملاقات کی۔ اس دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل میں پیشرفت اوردیگر امور بھی زیرغور آئے، امریکی ناظم الامور نے خطے بالخصوص افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں