ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بزرگ دکاندار نے اپنی دکان میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی

 کراچی: پٹیل پاڑہ میں بزرگ دکاندار نے اپنی دکان میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی ، مسلح ملزم سے نہ صرف گتھم گتھا ہوگئے بلکہ ملزم کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے پہلے ایک عام گاہک کی طرح خریداری کی اور جب دکاندار بزرگ کی توجہ ہٹی تو اس نے پستول نکال کر دکان کے اندر چھلانگ لگادی۔

اسی دوران بزرگ نے اسے پکڑلیا اور گتھم گتھا ہوگئے ، اس دوران انھوں نے مکوں اور لاتوں کی بارش کردی ، ملزم اس غیر متوقع صورتحال سے گھبراگیا اور اس نے راہ فرار اختیار کرلی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں