English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعلیٰ محمود خان کا ڈی آئی خان میں بچے سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس

القمر

 پشاور: وزیراعلیٰ محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری عمل میں لانے کے لیے فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ واقعہ انتہائی شرمناک اور افسوسناک ہے تاہم ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے