ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جہانگیرترین کی گرفتاری کا امکان

 اسلام آباد: ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کی گرفتاری کے لیے ورکنگ پیپرزکی تیاری شروع کردی گئی۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مشیرشہزاد اکبرکی ایف آئی اے آمد کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین سے متعلق کیسزکی انویسٹی گیشن میں ایک بارپھرتیزی آگئی جس کے بعد جہانگیرترین اوران کے اہلخانہ کے خلاف درج مقدمات کی تحقیقات کی پراگرس رپورٹ تیارکرلی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ جہانگیر ترین اور اہل خانہ پر اربوں کی منی لانڈرنگ اور فراڈ کے مقدمات

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق جہانگیرترین کی گرفتاری کے لیے ورکنگ پیپرزکی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ جس کے لیے کیسز کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی بھی ایک بار پھرڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کے حوالے کردی گئی ہے۔

واضح رہے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوا تین ارب روپے کے مالیاتی فراڈ پر جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین، دو بیٹیوں، داماد اور فیملی کے دیگر افراد پر 2 مقدمات درج کیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں