دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 96 لاکھ 52 ہزار 379 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 35 لاکھ 25 ہزار 592 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 47 لاکھ 36 ہزار 109 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 93 ہزار 953 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 کروڑ 13 لاکھ 90 ہزار 678 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 7 ہزار 726 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 39 لاکھ 99 ہزار 680 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 56 لاکھ 90 ہزار 75 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 6 ہزار 561 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 77 لاکھ 1 ہزار 879 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 18 ہزار 895 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 75 لاکھ 55 ہزار 457 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 56 ہزار 753 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 63 لاکھ 42 ہزار 162 ہو گئی۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 9 ہزار 165 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 56 لاکھ 35 ہزار 629 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 46 ہزار 970 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 52 لاکھ 20 ہزار 549 ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 20 ہزار 2 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 35 ہزار 207 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 758 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 73 ہزار 677 ہو چکی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 793 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 5 ہزار 970 ہو گئے۔
جرمنی میں کورونا وائرس 88 ہزار 689 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 36 لاکھ 73 ہزار 969 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ارجنٹینا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا جہاں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 76 ہزار 135 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 36 لاکھ 63 ہزار 215 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 309 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 963 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 98 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 45 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔
کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 482 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 67 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 2 ہزار 822 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 4 اعشاریہ 80 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 607 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 13 ہزار 784 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 58 ہزار 611 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 132 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 34 ہزار 566 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 625 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 30 لاکھ 57 ہزار 951 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 لاکھ 87 ہزار 109 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی جبکہ اب تک کُل 61 لاکھ 30 ہزار 509 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
منبع: جنگ نیوز
