English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈیڑھ صدی بعد کوششیں رنگ لائیں،جامع مسجد تقسیم عبادت کے لیے کھول دی گئی

القمر

 صدر رجب طیب ایردوان نے جامع مسجد تقسیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ  یہ جامع مسجد  اپنے منصوبے کے  حوالے سے دنیا کی گنی چنی مساجد میں شامل ہوتی ہے جو کہ استنبول کی علامتوں میں سے ایک ہوگی ۔

واضح رہے کہ چار سال قبل اس مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا جسے اب عبادت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

 پہلی نماز جمعہ اس مسجد میں ادا کرنے کے بعد صدر ایردوان نے دعا کی  کہ یہ مسجد عالم اسلام اور وطن عزیز کے لیے خیر و فضیلت کا باعث بنے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مسجد کی تعمیر کی کوشش ڈیڑھ صدی بعد حقیقت بن چکی ہے  جس میں سلجوکی نقش و نگاری اور 19 ویں صدی کی بے اوعلو طرز معماری کا خیال رکھا گیا ہے۔

مسجد کے علاوہ یہاں ایک پارکنگ ایریا،نمائشی مرکز، کانفرنس ہال،لنگر خانہ اور ایک ڈیجیٹل اسلامی کتب خانہ بھی موجود ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے