English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں 2 ملزمان نے گھر میں گھس کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

القمر

کراچی کے علاقے بھٹائی آباد میں دو ملزمان نے گھر میں گھس کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق  زیادتی کا واقعہ 26 مئی کو  بھٹائی آباد میں پیش آیا جہاں دو ملزمان نے گھر میں گھس کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا، تیسرا ملزم گھر کے باہر موجود رہا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی  کے اہل خانہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی عمر 14 برس ہے، متاثرہ لڑکی گھر میں اکیلی تھی، والدین اپنے کام پر گئے ہوئے تھے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ دو ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور تیسرا ملزم گھر کے باہر موجود رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے