English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق معاون خصوصی زلفی بخاری دبئی پہنچ گئے

القمر

 راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری دبئی پہنچ گئے۔

زلفی بخاری صبح پانچ بجے تین ساتھیوں کے ہمراہ خصوصی طیارے سے اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے۔ ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا تھاکہ سابق معاون خصوصی زلفی بخاری تین ساتھیوں کیساتھ دبئی پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق زلفی بخاری نے صبح 5 بجے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے دبئی کے لئے اڑان بھری۔

رنگ روڈ اسکینڈل کے تناظر میں زلفی بخاری نے معاون خصوصی کے عہدہ سے استعفے دے دیا تھا۔ ان کے ساتھ خصوصی طیارے سے دبئی جانے والوں میں ظفر اکرام، فخر عالم اور عمران سعید شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے