اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک سال میں 4 ہزار ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنے اور تاریخی سنگ میل عبور کرنے ہر ایف بی آر کو شاباش دیتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف ایک سال کےعرصے میں 4 ہزار ارب روپے کا ٹیکس اکھٹا کرلیا گیا ہے، یہ تاریخی سنگ میل عبور کرنے ہر ایف بی آر کو شاباش دیتا ہوں۔
I commend efforts of FBR in crossing historic milestone of Rs 4,000 bn in any yr for first time ever. During Jul-May our collections reached Rs.4143 bn still counting – 18% higher than same period last yr. This reflects broad-based economic revival spurred by govt policies.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 29, 2021
وزیراعظم نے مزید بتایا ہے کہ جولائی 2020 سے مئی 2021 تک ایف بی آر نے 4 ہزار 143 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا، ٹیکس محصولات گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں، یہ سنگ میل حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث معیشت کی بحالی کا عکاس ہے۔
