English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

این سی او سی کی آزاد کشمیر کے انتخابات دو ماہ کیلیے ملتوی کرنے کی تجویز

القمر

مظفرآباد: این سی او سی نے آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات دو ماہ کے لیے ملتوی کرنے کی تجویز دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انتخابات ملتوی کرنے کے لیے این سی او سی نے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا انتخابات میں بڑے سیاسی اجتماعات کورونا وبا کو پھیلانے کا باعث بنیں گے، آزاد کشمیر میں پہلے بھی کورونا وائرس پھیلاو کا ریٹ زیادہ رہا ہے، جولائی میں انتخابات کا انعقاد کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے۔

این سی او سی نے  مشورہ دیا کہ آزاد کشمیر میں دو ماہ کے لیے انتخابات کو ملتوی کیا جائے تاکہ آزادکشمیر کی آبادی کی ویکسی نیشن کی جاسکے، ستمبر 2021ء تک آزاد کشمیر کی ایک ملین آبادی کی ویکسی نیشن کی جاسکتی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے