English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپر چترال میں گاڑی دریا میں گرنے سے ایک شخص ہلاک، 7 افراد لاپتا

القمر

چترال کے علاقے یارخون ویلی میں گاڑی دریا میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد لاپتا ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق رات گئے ضلع لوئر چترال سے ایک لینڈ کروزر ضلع اپر چترال کے علاقے یارخون جارہی تھی کہ اس دوران گاڑی  پل پار کرتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا میں جاگری۔ گاڑی میں 10 مسافر سوار تھے۔

حادثے کے دوران دو افراد نے گاڑی سے کود کر خود کو بچالیا جب کہ ایک مسافر کی لاش مل گئی تاہم دیگر 7 مسافر تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے