English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زیارت میں ایف سی پر حملہ، 4 اہلکار شہید اور 5 دہشت گرد ہلاک

القمر

 کوئٹہ: زیارت اور تربت میں ایف سی اہل کاروں پر حملوں کے دو مختلف واقعات میں 4 ایف سی کے اہلکار شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کا پہلا واقعہ زیارت کے علاقے پیر اسماعیل پیش آیا جس میں دہشت گردوں نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی چیک پوسٹ  پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک اور سات سے آٹھ دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں سے مقابلے میں ایف سی کے 4 جوان شہید اور 6 جوان زخمی ہوگئے۔

دہشت گردی کے دوسرے واقعے میں دہشت گردوں نے تربت میں ایف سی کی گاڑی کو خود ساختہ دیسی بارودی مواد سے نشانہ بنایا، نتیجے میں دو ایف سی اہل کار زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ریاست مخالف عناصر اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، مشکلات سے حاصل کیے گئے امن اور بلوچستان کی خوش حالی کو دشمن کے خفیہ ادارے نقصان نہیں پہنچاسکتے، سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں اور خون کا نذرانہ دے کر اسی طرح کے مذموم ارادوں کو ناکام بناتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے