English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لودھراں میں ظالم باپ نے11سالہ بیٹی کا نکاح 40 سالہ شخص سے کردیا

القمر

لودھراں: تھانہ جلہ آرائیں کی حدود میں ظالم باپ نے اپنی 11 سالہ بیٹی کا خود ہی نکاح پڑھاتے ہوئے اسے 40 سالہ شخص کے ساتھ رخصت کردیا۔

لڑکی کی والدہ اشرف مائی نے کہا ہے کہ میری بیٹی 11سالہ ثانیہ پانچویں کلاس کی طالبہ ہے، میری غیر موجودگی میں میرے شوہر نے بیٹی کو 40 سالہ ملزم پہلوان خان کے ساتھ نکاح پڑھاتے ہوئے رخصت کردیا۔

پولیس کے مطابق والدہ کی درخواست پر نکاح خواں سمیت 5 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف کم عمری شادی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ بچی کے والد نے کم عمر بچی کا 40 سالہ شخص سے جبری طور پر نکاح کرایا ہے جو کہ خلاف قانون ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے