English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیرملکی باشندے کے پیٹ سے کوکین بھرے 100 کیپسول برآمد

مسافر کا الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے کیا گیا تو پیٹ میں سو کیپسول کی موجودگی کا انکشاف ہوا (فوٹو : کسٹم)مسافر کا الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے کیا گیا تو پیٹ میں سو کیپسول کی موجودگی کا انکشاف ہوا (فوٹو : کسٹم)

 اسلام آباد: کسٹم حکام نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے نائجیرین باشندے کے پیٹ سے کوکین بھرے 100 کیپسول برآمد کرلیے۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے اسلام آباد پہنچنے والے نائیجرین باشندے نوابوزی نکولس کو مشکوک جانتے ہوئے کسٹم حکام نے پوچھ گچھ شروع کی تو پتا چلا کہ مسافر منشیات اسمگلر ہے۔

drug 2

drug 2

مسافر کی جامہ تلاشی پر کچھ نہ ملا تو مسافر کا الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے کیا گیا، میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ میں معلوم ہوا کہ مسافر کے پیٹ میں کوکین بھرے 100 کیپسول موجود ہیں جس پر طبی عملے کی مدد سے تمام کیپسول پیٹ سے نکال کر تحویل میں کرلیے گئے۔ ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے