English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم اوربورس جانسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، کورونا کی صورتحال پربات چیت

القمر

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ 

وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل، کووڈ- 19 اورماحولیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے اعظم نے  برطانیہ اور پاکستان درمیان اعلی سطح کے تبادلے بڑھانے پر اتفاق کیا، اس موقع  پروزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے امید کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے برطانیہ میں کورونا کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے پر وزیر اعظم بورس جانسن کی کوششوں کو سراہا اور اپنے برطانوی ہم منصب کو پاکستان کی طرف سے کورونا کے خلاف کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے