کراچی: سندھ حکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی بجٹ سندھ اسمبلی اجلاس میں سہ پہر 3 بجے پیش کیا جائے گا، محکمہ خزانہ کے متعلقہ محکموں کو لکھے گئے خط کے مطابق وزیرخزانہ و وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نئے مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ 16جون کو سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
