کشمیری نوجوانوں کی توجہ میوزک کی طرف مبذول کروائی جارہی ہے
سری نگر(ساوتھ ایشین وائر)کشمیری عوام خصوصا اس کے نوجوانوں کی توجہ مبذول کروانے کی ایک اور کوشش میں ، مقبوضہ جموں و کشمیر میں فوجی حکام ضلع شوپیاں میں پہلا کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن شروع کر رہے ہیں۔’ریڈیورابطہ۔ دل سے دل تک’ کے نام سے یہ سٹیشن ایف ایم بینڈ (90.8Mhz)کے ساتھ ساتھ پوڈکاسٹ بھی ہوگا اور موبائل ہینڈ سیٹ پر بھی دستیاب ہو گا۔اس سے قبل بھارتی فوج اسی نام سے متعدد اضلاع میں ایسے ریڈیو قائم کر چکی ہے۔جس میں گزشتہ سال ستمبر میں اننت ناگ میں اسی ریڈیو سٹیشن کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جولائی 2016 میں نوجوانوں کے مقبول کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے ، جنوبی کشمیر کے چار اضلاع کولگام ، اننت ناگ ، شوپیاں اور پلوامہ میں نوجوانوں نے بھارتی فوج کے خلاف مزاحمت کا آغاز کیا۔ان چار اضلاع میں سرگرم مزاحمتی نوجوانوں کی اکثریت مقامی افراد ہیں
ہندوستانی فوج اس ریڈیو کے ذریعے نوجوان آبادی تک پہنچنے اور اردو ، پنجابی اور کشمیر زبانوں میں گانوں کے ذریعہ ہندوستانی غلامی کے خلاف جدوجہد سے ان کی توجہ ہٹانے میں مدد فراہم کرنا چاہتی ۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ریڈیو کے نیٹ ورک میں پچھلے 4بر س سے اضافہ کیا جارہاہے.
