ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلی پنجاب کےہیلی کاپٹرکی ہنگامی لینڈنگ

 لاہور: وزیر اعلی پنجاب کےہیلی کاپٹر نے  گڑھی شاہو کے ریلوے اسٹیڈیم پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر نے  آندھی کے باعث گڑھی شاہو ریلوےاسٹیڈیم میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب اسلام آباد سے لاہو ر واپس آرہے تھے اور ان کے ہیلی کاپٹر کو لاہور کے پرانے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کرنا تھی۔

وزیر اعلی پنجاب نے لینڈنگ کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور عوام کی دعاوں سے میں اور تمام عملہ خیریت سے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں