ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں کتے کے کاٹے سے ایک اور مریض دم توڑ گیا

کراچی سمیت صوبے بھر میں کتوں کی بہتات کے باعث سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔

جناح اسپتال میں ریبیز سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق  45 سالہ جنید احمد خان ولد اشتیاق احمد اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا جسے گزشتہ رات جناح اسپتال لایا گیا تھا۔

جنید احمد کو تین ماہ قبل آوارہ کتے نے سیدھے ہاتھ پر کاٹا تھا اور کتے کے کاٹنے کے بعد ویکسینیشن نہ کروانے پر ریبیز لاحق ہوا جس کے نتیجے میں جنید آج دم توڑ گیا ہے، جناح اسپتال میں رواں سال اب تک ریبیز کے باعث 7 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں