کراچی: سندھ بھر کے لاکھوں ملازمین کا ڈیٹا نجی کمپنی کو فراہم کرنے کا فیصلہ واپس لےلیا گیا۔
محکمہ بلدیات نے ایک حکم نامے کے ذریعے نجی کمپنی کو بلدیاتی ملازمین کا ڈیٹامرتب کرنے اور سرکاری معلومات جمع کرنے کا اختیار دیاتھا ۔حکم نامے کے اجراء کے بعد محکمہ بلدیات کے ملازمین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جس پر محکمہ بلدیات نے حکم نامہ واپس لے لیا۔
نئے احکامات کے تحت سندھ کی بلدیاتی کونسلز کے ملازمین سرکاری دستاویز ومعلومات نجی کمپنی کو فراہم کرنے کے مجاز نہیں ہونگے ۔ سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر مخصوص نجی کمپنی کو بلدیاتی ملازمین کا ڈیٹا جمع کرنے کا کام تفویض کیاگیاتھا۔
