English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈیرہ اسماعیل خان میں غیرت کے نام پر میاں بیوی قتل

القمر

ڈیرہ اسماعیل خان كی حدودمیں پسند كی شادی و غیرت كے نام پر میاں بیوی کو دن دہاڑے قتل کردیا گیا۔

تفصیلات كے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان  کے گائوں حسام كا رہائشی 21 سالہ جمیل احمدولد شاہجہان اپنی اہلیہ (ث) بی بی كے ہمراہ موٹر سائیكل پرمقامی عدالت سے پیشی كے بعد واپس اپنے گھر جارہا تھا كہ تھانہ صدر كی حدود میں ایک کار نے پہلے ان كی موٹر سائیكل كو ٹكر ماری بعدازاں گاڑی میں سوار مسلح افراد نے گاڑی سے اتر كر دونوں میاں بیوی پر اندھادھند فائرنگ كردی۔ جس كے نتیجے میں جمیل احمد اور اس كی اہلیہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

 

دوہرے قتل كی اطلاع پر ڈی ایس پی صدر سركل حافظ محمدعدنان خان اور متعلقہ ایس ایچ او جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مقتولین كی نعشوں كو سول ہسپتال ڈیرہ منتقل كیا جہاں پوسٹ مارٹم كے بعد نعشیں ورثاءكے حوالے كردی گئیں جب كہ پولیس نے موقع واردات سے شواہد اكٹھے كركے تفتیش شروع كردی ہے۔

پولیس كے مطابق مقتول جمیل احمد نے چند ماہ قبل پسند كی شادی كی تھی اور واردات اسی كا شاخسانہ بتائی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے