English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوئی سدرن کا سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان

القمر

 کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کردیا ۔

ترجمان ایس ايس جی سی  کا کہنا ہے کہ گیس سسٹم  میں کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے  میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے  سندھ بھر میں  تمام سی این جی اسٹیشنز کو آج رات 12بجے سے پیر  کی صبح 8 بجے تک  گیس کی ترسیل معطل رہے گی،انڈسٹریل اور کیپٹو پاور کو اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر صبح 8 بجے تک گیس کی ترسیل بند رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے