English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آواران بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

القمر

کوئٹہ: آواران بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، اور زلزلے کا مرکزآواران کے شمال مشرق میں 80 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مظفر آباد، پشاور، بالا کوٹ، ایبٹ آباد، وادی نیلم اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے، اور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4  اور زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 25 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے