English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک، نائیک شہید

القمر

اسٹاف رپورٹر: سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک اور نائیک نزاکت خان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع سپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو دہشت گرد مارے گے جب کہ مقابلے کے دوران 32 سالہ نائیک نزاکت خان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید 32 سالہ نائیک نزاکت خان کا تعلق ضلع اٹک سے ہے، آپریشن میں مارے گے دہشت گرد ٹی ٹی پی کے سرگرم رکن تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مارے گے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے