English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غذر میں 14 سالہ طالبہ سے زیادتی و قتل کا ملزم گرفتار

القمر

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں 14 سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی و قتل کیس میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

پولیس نے 8 جون کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 14 سالہ بچی کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی غذر عبدالمجید نے کہا کہ اندھے کیس کے ملزم کو مختصر وقت میں گرفتار کرنا غذر پولیس کی بڑی کامیابی ہے، قاتل مقتولہ کا قریبی رشتہ دار ہے اور گھر میں اکیلے پاکر معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، پھر بچی کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچایا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کو شک ہونے پر اس کیس کی تین ہفتے تک باریک بینی سے تحقیقات کی گئی، اس دوران میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی جس میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی نشاندہی کی گئی تھی، پولیس نے مشکوک پاکر ملزم نذیر احمد کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا تو ملزم نے بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کا اعتراف کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے