ترک دفاعی صنعت نے ترک مسلح افواج کی ضروریات کو مقامی اور قومی مصنوعات کے ذریعے پورا کرنے کی راہ میں آتماجا میزائل تیار کرتے ہوئے مزید ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔
آتماجا میزائل غیر ملکی ذرائع پر ترکی کے انحصار کو کم کرنے، بحری افواج کے ہیڈ کوارٹر کی ضروریات کو پورا کرنے اور قومی وسائل سے دشمن کو باز رکھنے کے زیر مقصد تیار کیا گیا ہے۔
آتماجا نے اڑھائی سو کلو میٹر تک مار کرنے کا ثبوت پیش کیا ہے جس کی منزل 220 کلو میٹر تک بتائی گئی تھی۔
اس کی ابتک 20 سے زائد آزمائشیں کی جا چکی ہیں اور سال 2016 سے اس میں مسلسل تجدید کی گئی ہے۔
وار ہیڈ کے ساتھ تازہ آزمائش نے اس کی اعلی کارکردگی کا ثبوت پیش کیا ہے۔
سنوپ کے ٹیسٹ سنٹر کئی ایک مقامات سے اس میزائل کی اڑان کا جائزہ لیا گیا۔
آتماجا کی باقاعدہ پیداوار کا معاہدہ 29 اکتوبر 2018 کو طے پایا تھا۔
راکٹ سان صنعت 2021 کےدوران اس کی باقاعدہ پیداوار کرتے ہوئے میل گیم سمیت ترک بحریہ کے اثاثوں میں شامل کرے گی۔
