English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس کی مزید ویکسین چین سے پاکستان پہنچ گئی

القمر

 اسلام آباد: پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کورونا وائرس کی مزید ویکسین چین سے لیکر اسلام آباد پہنچ گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق حکومت کی ایما پر پی آئی اے کی خصوصی پرواز 15 لاکھ 50 ہزار ویکسین چین سے لے کر پاکستان پہنچ گئی، پی کے 6852 چین سے صبح اسلام آباد پہنچی جہاں ویکسین کی نصف تعداد آف لوڈ کرنے کے بعد طیارہ دوپہر میں کراچی کے لیے روانہ ہوگا۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے 22 جون کو ایک خصوصی طیارے کے ذریعے 20 لاکھ مزید ویکسین پاکستان لائے گی جب کہ پی آئی اے اس ریلیف آپریشن کے لئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے