سابق سینیٹر عثمان كاكڑ كی لاش كا پوسٹ مارٹم جناح اسپتال میں مكمل ہونے كے بعد میت ورثا كے حوالے كر دی گئی پوسٹ مارٹم كی رپورٹ میں موت طبعی قرار دی گئی ہے۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ كے مطابق لاش پر كسی تشدد یا جسمانی زخم كے نشانات نہیں ہیں، سابق سینیٹر كی موت برین ہیمبرج كی وجہ سے ہوئی، اور ان کی موت طبعی ہے۔
یہ بھی پڑھئیے : سابق سینیٹرعثمان کاکڑ انتقال کرگئے
رپورٹ میں كہا گیا ہے كہ لاش كو پوسٹ مارٹم سے پہلے آغا خان لے جایا گیا تھا، جہاں كرانیوٹومی سرجری ہوئی، جب كہ مكمل رپوٹ كیمیكل، پیتھولوجیكل معائنے كے بعد كچھ دنوں میں آئے گی۔
