English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایف اے ٹی ایف پر قیاس آرائی سے عالمی تعاون کو نقصان پہنچ سکتا ہے، وزارت خزانہ

القمر

 اسلام آباد: وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قیاس آرائی پر مبنی خبروں سے عالمی تعاون کو نقصان پہنچ سکتا ہے، میڈیا فیٹف سے متعلق نامکمل خبروں سے اجتناب کرے۔ 

وزارت خزانہ نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے فرانس پاکستان کا متحرک شراکت دار ہے، فرانس نے ایکشن پلان کے اطلاق کے لئے پاکستان کو رہنمائی اور تکنیکی تعاون فراہم کیا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فیٹف کو ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے اعلی سیاسی سطح کی یقین دہانی کرائی ہے، اور گزشتہ دو سالوں میں ایکشن پلان پر مؤثر اور تیز تر عملدرآمد کیا ہے، پاکستان کی کارکردگی کو بین الاقوامی برادری نے بھی سراہا ہے۔  میڈیا فیٹف سے متعلق قیاس آرائیوں اور نامکمل خبروں سے اجتناب کرے، ایسی خبروں سے عالمی تعاون کو نقصان پہنچ سکتا ہے، پاکستان سے متعلق فیٹف فیصلہ 25 جون کے پلینری اجلاس کے بعد ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے