لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے خواجہ آصف کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیے: آمدنی سے زائد اثاثے؛ نیب نے خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے خواجہ آصف کی ضمانت منظور ہونے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ خواجہ آصف کی ناحق قید کا سلسلہ تمام ہوا، وہ سیاسی انتقام کی بدقسمت اور افسوسناک روایت کا نشانہ بنے، انہوں نے جس دلیری اور ثابت قدمی سے حکومت کے سیاسی انتقام کا سامنا کیا، وہ باعث فخر ہے، خواجہ آصف کو نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) سے وفاداری پر قید سہنا پڑی۔
واضح رہے کہ نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو گزشتہ سال دسمبر میں آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
اپوزیشن چیمبر میں قائد نواز شریف کے شیر خواجہ آصف کی لاہور ہائیکورٹ سے رہائی پر مٹھائی تقسیم۔ pic.twitter.com/vDhCShapWH
— Kheeal Das Kohistani (@KhealDas) June 23, 2021
